سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(106) نذرانوں کی رقوم اور محکمہ اوقاف کے ادار وں سے استفادہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

  • 25221
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 622

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اولیائے کرام کے مزاروں پر چڑھائے جانے والے نذرانے محکمہ اوقاف میں جمع ہوتے ہیں۔ محکمہ اوقاف کے کسی فلاحی شعبے مثلاً ہسپتال وغیرہ سے استفادہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ (سائل: محمد علی شاہ، لاہور) ۳۱ مئی ۲۰۰۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس شعبے کے بارے میں یقین ہو کہ یہاں خالصتاً مزاروں کے نذرانے صرف ہورہے ہیں، وہاں سے استفادے سے بچنا چاہیے بصورتِ دیگر کراہت کے ساتھ جواز ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:158

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ