السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہر مسلمان کو قبر میں دفنانا ضروری ہے لیکن جو میت پانی میں ختم ہو جائے یا کوئی درندہ کھا جائے یا آگ میں جل جائے تو اس سے قبر کا سوال جواب یا عذاب، ثواب اور قیامت کو قبروں سے اٹھنا کیسے ہو گا؟(محمد حسین تابانی ورحمت اللہ حقانی راجووال) (۱۶ جنوری ۱۹۹۸ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو شخص پانی میں غرق ہو جائے یا درندہ کھا جائے یا آگ وغیرہ میں جل جائے اس سے بھی قبر کا سوال و جواب ہو گا۔ کیونکہ اس کی قبر وہی ہے جہاں یہ پہنچ چکا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب