سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(83) شہید کی نمازِ غائبانہ کی بذریعہ اشتہارات اور لاؤڈ سپیکر تشہیر کرنا، سنت ہے یا بدعت؟

  • 25198
  • تاریخ اشاعت : 2024-10-30
  • مشاہدات : 667

سوال

(83) شہید کی نمازِ غائبانہ کی بذریعہ اشتہارات اور لاؤڈ سپیکر تشہیر کرنا، سنت ہے یا بدعت؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

غائبانہ نمازِ جنازہ خاص کر شہید کا جو آج کل بذریعہ اشتہارات لاؤڈ سپیکر پر اعلانات گلی کوچوں میں منادی کے ذریعے یہ دعوت دی جاتی ہے کہ فلاں شہید کا غائبانہ نمازِ جنازہ پڑھا جائے گا؟ آیا یہ بدعت ہے یاسنت۔ اگر سنت ہے تو آپ حدیث سے دلیل دے کر جواب دیں۔ اگر بدعت ہے تو پھر اہل حدیث اپنے آپ کو حدیث پر عامل ہونے کا دعویدار بھی کہتے ہیں اور خود ہی بدعت پر عمل کر رہے ہیں۔ براہِ مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دے کر مستفید فرمائیں۔ (حاجی محمد عارف ۔چیچہ وطنی) (۹ اپریل ۱۹۹۹ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سنت میں مجھے اس کا کوئی اصل معلوم نہیںہو سکا۔ بلکہ دلائل اس کے خلاف ہیں۔ راجح مسلک یہ ہے کہ شہید فی المعرکہ کی نمازِ جنازہ نہیں۔ اس بارے میں ’’الاعتصام‘‘ میں متعدد دفعہ تفصیل شائع ہو چکی ہے۔ اس کی طرف رجوع فرمائیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:142

محدث فتویٰ

تبصرے