سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(74) مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھی جا سکتی ہے؟

  • 25189
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 463

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیامسجد میں نمازِ جنازہ پڑھی جا سکتی ہے ؟ جو اب مطلقاً مکروہ ہے بعذر بارش مکروہ نہیں اور شارعِ عام اور دوسرے کی زمین پر بھی مکروہ ہے۔(شامی کبیری)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازِ جنازہ مسجد میں پڑھی جا سکتی ہے۔ صحیح مسلم میں اس امر کی تصریح موجود ہے۔ (صحیح مسلم، بَابُ الصَّلَاۃِ عَلَی الْجَنَازَۃِ فِی الْمَسْجِدِ ،رقم:۹۷۳)حنفی مفتی کا فتویٰ محل نظر ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:132

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ