سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(69) عوام الناس میں مقبول سماجی و سیاسی شخصیت کے کسی عزیز کی فوتگی پر جنازہ میں شرکت

  • 25184
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 557

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کچھ لوگ ایسے معروف ہوتے ہیں کہ سیاسی، سماجی حیثیت میں بہت مقبول ہوتے ہیں، ہر مسلک کے لوگوں سے ان کے تعلقات استوار ہوتے ہیں، ان کا کوئی عزیز مر جائے تو بلا تمیز مسلک و عقیدہ لوگ اس جنازہ میں صرف تعلقات نبھانے کی خاطر چلے جاتے ہیں اس طرح کے جنازے میں اہل علم و شعور کو شامل ہونا چاہیے یا نہیں؟ (عبدالرزاق اختر۔ رحیم یار خان) (۸ جون ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرے تو شرکت میں کوئی حرج نہیں۔ بشرطیکہ بذاتِ خود ان کی شرکیات اور بدعات سے اجتناب کرے۔ اگر دینی فرض ادا نہیں کر سکتا تو پھر شریک نہیں ہونا چاہیے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:127

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ