السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کسی عالم ِ دین سے سنا تھا کہ میت اگر عورت ہو تو اس کے جنازے کوغیر محرم نہیں اٹھا سکتا۔ کیا واقعی کوئی ایسا مسئلہ ہے ؟ (محمد ادریس عتیق۔ ملتان) (۲۱۔ اپریل ۲۰۰۰ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
غیر محرم عورت کا جنازہ اٹھا سکتا ہے۔ کوئی حرج نہیں۔ حدیث میں مطلقاً وارد ہے:
’ وَاحْتَمَلَهَا الرِّجَالُ عَلَی أَعْنَاقِهِمْ ‘‘(صحیح البخاری، بَابُ حَمْلِ الرِّجَالِ الجِنَازَةَ دُونَ النِّسَاء ِ،رقم:۱۳۱۴)
’’یعنی مرد میت کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیتے ہیں۔‘‘
امام بخاری رحمہ اللہ کی ’’صحیح بخاری‘‘ میں تبویب سے بات واضح ہے:
’ بَابُ حَمْلِ الرِّجَالِ الجِنَازَةَ دُونَ النِّسَاءِ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب