سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(15) کیا وفات کے بعد میت کے مصنوعی دانت نکالنے ضروری ہیں؟

  • 25130
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 871

سوال

(15) کیا وفات کے بعد میت کے مصنوعی دانت نکالنے ضروری ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 اگر کسی شخص نے سونے یا کسی اور قیمتی دھات کے مصنوعی دانت لگوائے ہوں اور وہ فوت ہو جائے تو کیا ان دانتوں کو نکال کر استعمال میں لایا جا سکتا ہے ؟ اگر دفناتے وقت دانت نکالنے مشکل ہوں تو کیا اسے مصنوعی دانتوں سمیت دفنایا جا سکتا ہے ؟ (سائل)(۲۰ مئی ۲۰۰۵ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وفات کی صورت میں ایسے دانت کو نکال کر استعمال میں لایا جا سکتا ہے ، حدیث میں مال ضائع کرنے سے منع کیا گیا ہے اور اگر وہ کسی وجہ سے اتر نہ سکتے ہوں تو اسی حالت میں میت کو دفن کردیا جائے۔

﴿ لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفسًا إِلّا وُسعَها...﴿٢٨٦﴾... سورة البقرة

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:87

محدث فتویٰ

تبصرے