سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(5) کیا مرنے والے کی مدح سرائی کرنا درست ہے ؟

  • 25120
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-06
  • مشاہدات : 779

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگوںکا کہنا ہے کہ جنازے کے موقع پر مرنے والے کی مدح سرائی کرنے کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں۔ یہ بدعت ہے کیا یہ خیال درست ہے ؟ (سائل محمد یحییٰ عزیز ڈاھروی۔قصور) (۵ مئی ۲۰۰۰ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واقعہ کے مطابق ( مبالغہ کیے بغیر) میت کی مدح سرائی ہو سکتی ہے۔ بشرطیکہ تعریف کرنے والے متقی اور ثقہ قسم کے لوگ ہوں۔ امام بخاری  رحمہ اللہ  نے بَابَ ثَناء الناس علی المیت کے تحت ’’صحیح بخاری‘‘  میں جواز کی حدیث بیان کی ہے؟

’ هَذَا أَثْنَیْتُمْ عَلَیْهِ خَیْرًا، فَوَجَبَتْ لَهُ الجَنَّةُ، وَهَذَا أَثْنَیْتُمْ عَلَیْهِ شَرًّا، فَوَجَبَتْ لَهُ النَّارُ، أَنْتُمْ شُهَدَاء ُ اللَّهِ فِی الأَرْضِ‘(صحیح البخاری،بَابُ ثَنَاء ِ النَّاسِ عَلَی المَیِّتِ ،رقم:۱۳۶۷)

’’یعنی تم نے اس کی اچھی تعریف کی تو اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔ تم نے اس کی برائی کی تو دوزخ واجب ہو گئی۔ تم زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔‘‘

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:79

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ