السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا بچہ کی نمازِ جنازہ میں دعا ’ اَللّٰهُمَّ اجعَلهُ لَنَا سَلَفًا وَ فَرَطًا ‘خاص نہیں بلکہ عام وقت میں دعا کرنے کے لیے ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مشارٌ الیہ دعا صحیح بخاری کی تبویب باب قراء ۃ فاتحۃ الکتاب علی الجنازۃ کے تحت حسن سے منقول ہے۔ حسن کے اثر میں بچہ کی نمازِ جنازہ کی تصریح موجود ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب