السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیامسجد میں نمازِ جنازہ پڑھی جا سکتی ہے ؟ جو اب مطلقاً مکروہ ہے بعذر بارش مکروہ نہیں اور شارعِ عام اور دوسرے کی زمین پر بھی مکروہ ہے۔(شامی کبیری)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نمازِ جنازہ مسجد میں پڑھی جا سکتی ہے۔ صحیح مسلم میں اس امر کی تصریح موجود ہے۔( صحیح مسلم، بَابُ الصَّلَاةِ عَلَی الْجَنَازَةِ فِی الْمَسْجِدِ ،رقم:۹۷۳)حنفی مفتی کا فتویٰ محل نظر ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب