مسجد میں ایسی گھڑی لگانا جس کی آواز پورے گاؤں میں آتی ہو جائز ہے یا ناجائز ہے؟
____________________________________________________________________
گھنٹی یا ساز والی گھڑی لگانا درست نہیں کیونکہ ساز حرام ہے اور گھنٹی ممنوع ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: « لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِکَة رُفْقَة فِیْھَا کَلْبٌ اَوْجَرَسٌ»
[’’فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں ہوتے جس میں کوئی کتا یا گھنٹی ہو۔‘‘ (صحیح مسلم،کتاب اللباس والزینة،باب کراهة الکلب والجرس فی السفر)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
گھنٹی(یا گھنکرو وغیرہ) شیطان کے باجے ہیں۔ (صحیح مسلم؍حوالہ سابقہ)