السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
خطبہ عید سننا ضروری ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خطبہ عید سننا ضروری نہیں۔ سنن ابی داوٗد وغیرہ میں حدیث ہے، کہ نبی ﷺنے فرمایا:
’ إِنَّا نَخطُبُ، فَمَن أَحَبَّ أَن یَجلِسَ لِلخُطبَةِ فَلیَجلِس، وَمَن أَحَبَّ أَن یَذهَبَ فَلیَذهَب‘(سنن أبی داؤد،بَابُ الجُلُوسِ لِلخُطبَةِ، رقم:۱۱۵۵)
’’ہم عید کا خطبہ دیں گے، جو خطبے کے لیے بیٹھنا چاہے۔ بیٹھ جائے اور جو جانا چاہے۔ چلا جائے۔‘‘
علامہ البانی فرماتے ہیں: کہ اس کی سند’’ شیخین‘‘ کی شرط پر صحیح ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب