السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ہر نماز کے بعد بآواز بلند تکبیرات کہنی چاہئیں؟ خواہ کسی کی نماز میں خلل ہی پڑتا ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فرض نماز کے بعد بآوازِ بلند تکبیریں کہنا جائز ہے۔ صحیح بخاری کے باب ’’اَلتَّکبِیرُ اَیَّامَ مِنٰی‘‘ کے تحت حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے بالعموم اور ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بالخصوص جواز منقول ہے۔ البتہ کسی کی نماز میں خلل سے بچنا چاہیے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! ’’المغنی‘‘ (۲/ ۲۹۱)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب