سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1054) نمازِ عید میں فوت شدہ تکبیرات کا حکم

  • 25064
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 536

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نمازِ عید میں مقتدی کے شامل ہونے سے پہلے جو تکبیرات امام ادا کر چکا ہو مقتدی امام کی اقتداء میں تکبیرات کہہ کر اُن گزری ہوئی تکبیرات کو نظر انداز کردے کیونکہ اس پر اس وقت قرأت سننا اور فاتحہ پڑھنا فرض ہوتا ہے یا تکبیرات مکمل کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ظاہر یہی ہے، کہ مقتدی اس فوت شدہ تکبیرات کو تَرک کردے۔ لیکن ’’المغنی لابن قدامہ‘‘ میں ہے، کہ مسبوق بعد میں ان تکبیرات کی قضائی بھی دے۔ فرماتے ہیں:

’ وَالمَسبُوقُ بِبَعضِ الصَّلٰوةِ یُکَبِّرُ، إِذَا فَرَغَ مِن قَضَاءِ مَا فَاتَهٗ ۔ نَصَّ عَلَیهِ. وَهٰذَا قَولُ أَکثَرِ أَهلُ العِلمِ  ‘ (۲۵۷/۲)

یعنی جس کی نماز کا کچھ حصہ فوت ہو جائے وہ فوت شدہ کی قضائی کے بعد تکبیر کہے۔‘‘

 امام احمد رحمہ اللہ  نے اس کی تصریح کی ہے اور اکثر اہلِ علم کا قول یہی ہے اور حدیث

’وَمَا فَاتَکُم فَأَتِمُّوا‘(صحیح البخاری،بَابُ قَولِ الرَّجُلِ: فَاتَتنَا الصَّلاَةُ،رقم:۶۳۵)سے بھی یہ استدلال ممکن ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:839

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ