السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا بغیر کسی عذر اور وجہ کے نمازِ عید مسجد میں پڑھی جا سکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بلا عذر اور بلا وجہ مسجد میں نماز عید ادا کرنا درست نہیں۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرکے بلا سبب نمازِ عید مسجد میں پڑھتا ہے۔ نماز تو ہو جائے گی، لیکن فضیلت سے محروم ہے۔ مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! ’’المرعاۃ‘‘ (۳۴۵/۲)
ہمارے شیخ محدث روپڑی رحمہ اللہ کے شیخ امام عبد الجبار غزنوی رحمہ اللہ اپنے فتاویٰ میں رقمطراز ہیں:ہر چند سنت و افضل عید کی نماز صحراء میں ہے، مگر مسجد میں پڑھنے کا جواز بِلا خلاف ہے۔ لہٰذا حرمین شریفین میں قدیم الأیام ،سے یہی متعارف ہے۔