السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز جمعہ کی سنتوں کے بارے میں معلوم کرنا ہے کہ کل کتنی ہیں؟ فرض سے قبل کتنی اور بعد میں کتنی؟ اس میں سنت مؤکدہ اور غیر مؤکدہ کون سی ہیں؟ براہِ کرام بحوالہ حدیث رکعتوں کا شمار اور تاکید اور غیر تاکید کی پوری تحقیق کے ساتھ وضاحت فرما کر عنداللہ ماجور اور عندالناس مشکور ہوں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شرعی اصطلاح میں فرضوں کے علاوہ سب نوافل ہیں۔ مؤکدہ غیر مؤکدہ فقہائے کرام کی اصطلاح ہے۔ نمازِ جمعہ سے قبل نوافل کی کوئی تعداد مقرر نہیں۔ جتنے ممکن ہو پڑھے جاسکتے ہیں۔
حدیث میں ہے: ’’ثُمَّ یُصَلِّی مَا کُتِبَ لَهٗ ‘‘(صحیح البخاری،بَابُ الدُّهنِ لِلجُمُعَةِ،رقم:۸۸۳)
اور صحیح مسلم میں ہے ’’فَصَلّٰی مَا قدر له‘‘ اور نمازِ جمعہ کے بعد چار رکعات ہیں۔‘‘
تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! ’’القول المقبول‘‘ (ص:۶۲۵)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب