موسم خراب ہو، بارش ہو رہی ہو یا بارش ہونے کا امکان ہو تو کیا ایسی صورت میں نمازیں جمع کی جا سکتی ہیں یا نہیں؟ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بارش کی وجہ سے نمازیں جمع کی تھیں؟
بوجہ بارش نمازیں جمع کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں البتہ جمع صوری بارش میں اور بارش کے بغیر بھی کر سکتا ہے اور جمع تقدیم یا تاخیر حضر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔