السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جمعہ کے دن جمعہ کی فرض نماز کے بعد سنتیں چار اکٹھی پڑھنا زیادہ افضل ہے یا د ودو پڑھنا افضل ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جملہ سنن اور نوافل دو دو کرکے پڑھنا زیادہ افضل و اولیٰ ہے، چاہے ان کا تعلق نمازِ جمعہ سے ہو یا کسی اور نماز سے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی ’’صحیح‘‘ میں بایں الفاظ تبویب قائم کی ہے:’’ باب التطوع مَثنٰی مَثنٰی‘‘ پھر سلف صالحین کے آثار و اقوال اور بعض احادیث سے اس امر کو ثابت کیا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب