السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسنون خطبہ میں الفاظ ونومن بہ ونتوکل علیہ صحیح سند سے ثابت ہیں؟ لفظ اشہد صرف واحد کے صیغہ سے ہی ہے یا جمع سے بھی؟ لفظ یُضْلِلْ کے ساتھ ضمیر ’’ہ‘‘کا اضافہ ثابت ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسنون خطبہ میں ونومن بہ ونتوکل علیہ کے اَلفاظ ثابت نہیں۔ یہ الفاظ ’’تاریخ بغداد‘‘میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہیں لیکن سند کے اعتبار سے سخت ضعیف ہیں۔
اور لفظ اَشْہَدُ مفرد کے صیغہ سے ہی ثابت ہے، بطورِ صیغہ جمع نہیں۔
لفظ یُضْلِلْ کے ساتھ’’ہ ‘‘ضمیر کا اضافہ ثابت نہیں ، مذکورہ روایت صحیح مسلم (۳؍۱۱) ، سنن نسائی (۱؍۲۳۴) ، سنن بیہقی (۳؍۲۱۴) اور مسنداحمد(۳؍۳۱۹،۳۷۱ )میں موجود ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب