السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
موذّن اور خطیب ِجمعہ منبری اذان کے بعد دو رکعت پڑھیں گے یا کب پڑھیں گے کہ ان کا عمل اس حدیث کے مطابق ہو کہ ’’ہر اذان اور اقامت کے درمیان دو رکعت ہے۔‘‘
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
منبری اذان کے بعد دو رکعتیں پڑھنا کتاب و سنت سے ثابت نہیں ، البتہ اس موقعہ پر اگر کوئی آدمی باہر سے آئے تو وہ دو رکعتیں تحیۃ المسجد پڑھ کر بیٹھے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب