سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1011) نماز جمعہ کے لیے مسجد اور خطبہ جمعہ شرط ہے ؟

  • 25021
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1353

سوال

(1011) نماز جمعہ کے لیے مسجد اور خطبہ جمعہ شرط ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز جمعہ کے لیے مسجد اور خطبہ جمعہ شرط ہے یا بوقت ِ ضرورت ان کے بغیر بھی نماز جمعہ ادا ہو سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمعہ کے لیے خطبہ شرط ہے۔نبی اکرمﷺ دو خطبے ارشاد فرمایا کرتے تھے۔ صحیح احادیث میں اس کی تصریح موجود ہے۔ البتہ مسجد کا وجود ضروری نہیں۔ فقیہ ابن قدامہ رحمہ اللہ  فرماتے ہیں:

’ وَلَا یُشتَرُطُ لِصِحَّةِ الجُمُعَةِ إِقَامَتُهَا فِی البُنیَانِ۔ وَ یَجُوزُ فِیمَا قَارَبَهٗ مِنَ الصَّحرَاءِ۔‘

’’جمعے کی اقامت کے لیے عمارت شرط نہیں قریبی جنگل میں بھی جائز ہے۔‘‘

حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ  نے پہلا جمعہ انصار کو ’’ھزم النیت‘‘ وادی میں پڑھایا تھا۔ جو ’’نقیع الخضمات‘‘ میں واقع ہے۔ (المغنی:۲۰۹/۳)

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:814

محدث فتویٰ

تبصرے