سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1006) نماز جمعہ ادا کرنے کا درست وقت کیا ہے؟

  • 25016
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 544

سوال

(1006) نماز جمعہ ادا کرنے کا درست وقت کیا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز جمعہ ادا کرنے کا درست وقت کیا ہے؟ ہمارے ہاں جمعۃ المبارک کا خطبہ تقریباً ایک یا سوا گھنٹے کا دیا جاتا ہے او ر پھر جمعۃ المبارک کی نماز دو بجے دوپہر پڑھائی جاتی ہے۔ کیا اتنا طویل خطبہ شریعت کے مطابق ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمعہ بعد از زوال ہونا چاہیے اور خطبہ مختصر ہو۔ بے جا طوالت خلافِ سنت ہے بلکہ ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:810

محدث فتویٰ

تبصرے