السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حدیث میں جمعہ کے لیے جلدی جانے کی جن ساعات کا ذکر ہے، ان میں پہلی ساعت کب شروع ہوتی ہے؟ جزاک اللہ خیراً
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
راجح قول کے مطابق پہلی گھڑی چاشت کے وقت سے لے کر ہے۔ علامہ ابن قیم نے ’’الہدیٰ‘‘ میں فرمایا ہے: راجح قول یہ ہے کہ پہلی گھڑی کا آغاز شروع دن سے ہوجاتا ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! (مرعاۃ المفاتیح:(۲۹۴/۲)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب