السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سفر والی نماز گھر میں اور گھر والی نماز سفر میں کس طرح ادا کرنی چاہیے؟ اگر وقت پر ادا نہ کی گئی ہو۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
راجح مسلک کے مطابق قصر واجب نہیں افضل ہے۔ لہٰذا سفر نماز گھر میں پوری پڑھے، نیز گھر والی قضاء شدہ نماز میں سفر میں پوری پڑھے گا۔ کیونکہ اصل یہی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب