السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا بیمار آدمی فرض نمازوں کو قصر کر سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مریض انسان بلا علت ِ سفر نماز قصر نہیں کر سکتا۔ البتہ اگر مریض کے لیے نماز کی ادائیگی بروقت مشکل ہو تو ظہر اور عصر، مغرب اور عشاء کو جمع کرکے پڑھ سکتا ہے:’’حدیث المستحاضة‘‘ اس امر کی واضح دلیل ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، دارقطنی:جلد ۱ ص۳۸۷ باب قدر المسافۃ التی تقصر فی مثلہا صلاۃ ، فتح الباري ۵۶۶/۲ فی شرح باب فی کم یقصر الصلاۃ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب