السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا دورانِ سفر مسافر جمعہ کی نماز کے بدلے ظہر کی نماز اس وقت ادا کر سکتا ہے جس وقت وہ عام دنوں میں پڑھتا ہے؟ اور کیا وہ باجماعت پڑھ سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جمعہ اور ظہر کا وقت زوال کے بعد ہے ۔اگر مسافر حالت ِ سفر میں رخصت پر عمل کرتے ہوئے جمعہ ادا نہ کرے تو پھر معمول کے مطابق ظہر کی نماز ادا کرے گا۔ باجماعت ادائیگی اجر و ثواب میں اضافہ کی موجب ہے ۔ لہٰذا حتی المقدور کوشش ہونی چاہئیے کہ نماز باجماعت ادا ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب