سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(987) سفر میں قصر کی مسافت کی مقدار

  • 24997
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-06
  • مشاہدات : 603

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سفر میں قصر کی مسافت کی مقدار حدیث میں ذکر ہے کہ حضورﷺ نے مدینہ سے ذی الحلیفہ تک ۳ میل کی مسافت پر نماز قصر کی۔ لیکن حضورﷺ کی منزل مقصود تو مکہ معظمہ تھا۔ آج کل کے عام حالات میں پبلک گاڑیوں میں سفر کی کیا مقدار ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب انسان محسوس کرے کہ اب میں مسافر ہوں تو وہ قصر کر سکتا ہے۔ بعض اہلِ علم احتیاطاً نو میل کے قائل ہیں۔ ذرائع آمد و رفت کی تیز رفتاری سے کوئی فرق نہیں پڑتا جب کہ ہر دو صورت میں سفر سفر ہی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:799

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ