السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر ایک آدمی روزانہ ۵۰ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے اورعصر کے وقت واپس گھر آجاتا ہے تو کیا وہ نمازِ ظہر قصر ادا کر سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سفر کے دوران قصر کر سکتا ہے۔ لیکن محلِ اقامت(رہائش کی جگہ) یا ملازمت میں نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب