السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی سفر سے واپسی پر اپنے گاؤں میں داخل ہونے سے پہلے کسی قریبی گاؤں میں قیام کرتا ہے، تو کیا اس صورت میں وہ قصر نماز پڑھے گا یا پوری؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب تک مسافر اپنی بستی کی حدود میں داخل نہ ہو نماز قصر کرسکتا ہے، اس لیے کہ حکم سفر اس سے ابھی تک زائل نہیں ہوا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب