السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک صاحب جو کہ فیکٹری سے ۱۱۴ کلو میٹر کے فاصلہ پر رہتا ہے اور وہ ہر ہفتہ کے بعد اپنے گاؤں جاتا ہے۔ یعنی کبھی بھی پندرہ دن کے قیام کے ارادہ فیکٹری میں نہیں رہا۔ کیا یہ صاحب فیکٹری میں امامت کراسکتا ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فیکٹری میں یہ صاحب بھی امامت کراسکتاہے۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دورانِ سفر یہ لوگ مسافر ہیں، اس لیے قصر کریں گے اور فیکٹری میںقیام اقامت کے حکم میں ہے۔ لہٰذا یہاں پوری نماز پڑھی جائے گی اور اسی طرح سے واپس اپنے گھر پہنچنے پر بھی نماز پوری پڑھنی ہوگی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب