سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(963) چکوال سے ۲۴۰ کلو میٹر کے فاصلے پر فیکٹری میں نماز قصر یا مکمل؟

  • 24972
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 572

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسئلہ یہ ہے کہ ہماری فیکٹری میں ایک آدمی چکوال سے کام کرنے کے لیے آتا ہے۔ نوکری کرنے کی غرض سے وہ ۹۲ء میں گدون آگیا تھا اور اب یہاں پر مستقل نوکری کر رہا ہے۔ اس کی رہائش فیکٹری کے اندر ہے اور اس کے بیوی بچے چکوال میں مقیم ہیں۔ گدون سے چکوال تک تقریباً ۲۴۰ کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔ وہ ہرہفتہ گدون سے چکوال کو جاتا ہے اور اپنے اس سفر کے دوران نماز قصر ادا کرتا ہے۔ جبکہ فیکٹری میں قیام کے دوران پوری نماز ادا کرتا ہے اور تاحال فیکٹری میں قیام کے دوران امامت بھی کراتا ہے۔ اس کا یہ عمل ٹھیک ہے یا غلط؟ قیام کا ارادہ ایک ہفتہ سے زیادہ کبھی نہیں ہوتا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکور امام کا عمل درست ہے اسی پر کاربند رہنا چاہیے۔ موصوف امام کی اپنی اور مقتدیوں کی نماز بلاتردّد درست ہے اعادہ کی قطعاً ضرورت نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:789

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ