سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(961) ہر روز گوجرانوالہ سے لاہور آنے والا شخص اپنی نمازیں کس طرح ادا کرے؟

  • 24970
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 664

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

۱۔ایک شخص ہر روز گوجرانوالہ سے لاہور آتا ہے وہ اپنی نمازیں کس طرح ادا کرے؟

۲۔        کیا ہر روز ظہر اور عصر کی نماز دوگانہ(قصر) ادا کر سکتا ہے؟

۳۔        کیا یہ نمازیں پوری ادا کرنی پڑیں گی؟

۴۔        کیا بندہ ظہر کی نماز کو لیٹ کرکے عصر کی نماز پہلے ادا کر سکتا ہے ؟ یعنی ظہر کی نماز ایک بجے ادا کی جائے  اور ڈیڑھ بجے عصر ادا کی جائے؟ کتاب و سنت کی روشنی میں  جواب دیں۔ مہربانی


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(۱) ہر روز مسافت طے کرنے والا دورانِ سفر نماز قصر کر سکتا ہے۔ تاہم لاہور میں اگر کسی مخصوص جگہ قیام رہتا ہے تو وہاں نماز پوری پڑھے گا کیونکہ حکماً یہ اقامت ہے۔ بصورتِ دیگر قصر پڑھ سکتا ہے۔ اگرچہ روزانہ آمدورفت ہو۔

(۲)       اگر آدمی سفر میں ہے تو روزانہ ظہراور عصر کا دوگانہ ہو سکتا ہے۔ دوگانے کا تعلق صرف چاررکعتی نماز سے ہے۔ باقی نمازیں پوری پڑھنی چاہئیں۔

(۳)      اصل یہ ہے کہ ہر نماز کو اپنے وقت پر ادا کیا جائے۔ تاہم سفری صعوبت (مشکلات) کی بناء پر جمع تقدیم اور تاخیر کا جواز ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:788

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ