سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(948) سسرال میں نمازِ قصر کا حکم کیا ہے ؟

  • 24957
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1024

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ  سے ایک روایت پڑھنے میں آئی ہے کہ سسرال میں نماز قصر کی بجائے پوری پڑھنی چاہیے۔ (مسند احمد)  وضاحت فرما دیں!


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مشارٌالیہ روایت ضعیف ہے۔ امام بیہقی  رضی اللہ عنہ نے کہا ہے کہ اس میں انقطاع ہے اور اس کی سند میں راوی عکرمہ بن ابراہیم ضعیف ہے۔ (اضوء البیان: ۱؍ ۳۳۱)

اس سلسلے میں مرفوع متصل کوئی روایت ثابت نہیں۔ البتہ ابن ابی شیبہ وغیرہ کے بعض آثار و اقوال سے معلوم ہوتا ہے کہ جائے ملکیت پر نماز پوری پڑھنی چاہیے۔ حضرت ابن عباس ، حضرت عثمان   رضی اللہ عنہم   ، امام مالک، امام ابوحنیفہ اور امام احمد رحمہم اللہ  کا مذہب یہ ہے کہ جہاں کوئی نکاح کر لے یا اس کی بیوی کسی شہر میں ہو اور وہاں سے شوہر کا گزر ہو تو پوری نماز پڑھے۔ کیونکہ ان کے نزدیک بیوی کی قیام گاہ وطن کے حکم میں ہے۔ ان آثار کی بناء پر نماز قصر کا صرف جواز ہے لیکن ضروری نہیں۔(واللہ اعلم)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:783

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ