السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت کے میکے اور سسرال الگ الگ شہروں میں ہیں، جب کہ اس کی اپنی رہائش خاوند کے ہمراہ کسی اور شہر میں ہے۔ ان تینوں شہروں میں کس کس شہر میں یہ عورت قصر اور دیگر سفری رخصتوں کی مستحق ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت اپنے خاوند کے ساتھ جس جگہ رہائش پذیر ہے وہاں یقینا قصر نہیں کرے گی، اس لیے کہ وہ مقیم ہے۔ البتہ میکے اور سسرال کے ہاں جہاں عورت کا حق ملکیت موجود ہو، احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ وہاں بھی قصر نہ کرے۔ بصورتِ دیگر جواز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب