السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرا مستقل رہائشی مکان میرے ڈیوٹی سٹیشن سے ۹۰ کلومیٹر ہے اور میرا زیادہ تر قیام ڈیوٹی سٹیشن پر ہی ہوتا ہے۔ یہاں رہائش سرکاری ہے اور تقریباً تمام سہولیات موجود ہیں اور نماز پوری ادا کرتا ہوں۔ تقریباً پندرہ روز بعد مستقل گھر (جو والد صاحب کی ملکیت ہے) ایک رات کے لیے جاتا ہوں۔ کیا وہاں نماز قصر کی جاسکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب والد صاحب کی زیارت کے لیے جائیں تو وہاں نماز پوری پڑھیں۔ احتیاط کا تقاضا یہی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب