سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(941) مقامی امام کے پیچھے مسافر مقتدی کی نماز

  • 24950
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 608

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص سفر کے لیے نکلتا ہے۔ سفر کے دوران اس کا گزر ایک مسجد سے ہوتا ہے۔ مسجد میں نمازی تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہو گئے ہوں توکیامسافر امام کے ساتھ دو رکعت پڑھ کر سلام پھیرسکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسافر کو مقیم امام کی اقتداء میں نماز مکمل پڑھنی چاہیے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما  کی روایت میں اس امر کی تصریح موجود ہے۔ اگرچہ اہلِ علم کا ایک گروہ بایں صورت قصر کا قائل ہے۔لیکن دلیل کے اعتبار سے پہلا مسلک راجح ہے۔دوسری بات یہ بھی ہے کہ راجح مذہب کے مطابق قصر کرنا واجب نہیں بلکہ افضل ہے۔ اس سے بھی سابقہ موقف کی تائید ہوتی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:778

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ