کیا اذان سے پہلے اور بعد میں درُود شریف مشروع ہے؟
اذان کے بعد درُود مشروع ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : « ثُمَّ صَلُّوْا عَلَیَّ » البتہ ایک گروہ کا خاص الفاظ اور خاص انداز میں اذان کے بعد درُود پڑھنا کتاب و سنت سے ثابت نہیں ۔
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم مؤذن کی آواز سنو تو مؤذن کو جواب دو اور جب اذان ختم ہوجائے تو پھر مجھ پر درُود بھیجو ۔ پس تحقیق جو مجھ پر ایک بار درُود بھیجتا ہے اللہ اس پر دس بار رحمت بھیجتا ہے۔ (مسلم،الصلاة، باب استحباب القول مثل قول المؤذن)