سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(938) مسافر کا مقیم امام کے پیچھے دو رکعت ادا کرنا

  • 24947
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 723

سوال

(938) مسافر کا مقیم امام کے پیچھے دو رکعت ادا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مسافر مقیم امام کے پیچھے دوگانہ پڑھ سکتا ہے؟ جب کہ چار رکعت نماز میں دوسری رکعت کے بعد شامل ہوا ہے۔(قاری عبدالغفار سلفی شیخوپوری)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسافر کو مقیم امام کی اقتدا میں نماز پوری پڑھنی چاہئے خواہ امام نماز کے آخری مراحل میں کیوں نہ ہو، کیونکہ اس کی نماز کی بنا امام کی تکبیر تحریمہ پر ہے۔ اسی طرح اگرمسافر امام نماز پوری پڑھے تو مقتدی مسافر کو بھی اس کے ساتھ پوری نماز پڑھنی چاہئے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ  مسافر کے لئے چار رکعت کے قائل نہیں تھے لیکن حضرت عثمان  رضی اللہ عنہ  کی اقتدا میں انہوں نے حالت ِسفر میں پوری نماز پڑھی تھی۔ اس سے معلوم ہوا کہ مقیم امام کی اقتدا میں بطریق اولیٰ پوری نماز پڑھنی چاہئے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:777

محدث فتویٰ

تبصرے