السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا اس میں احتیاط نہیں کہ سفر میں قصر لازمی کر لیا جائے۔ احادیث سے تو وجوب ہی ثابت ہوتا ہے۔ مثلاً حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما کہ اللہ تعالیٰ نے نبیﷺکے ذریعے سفر میں دو رکعت نماز فرض کی ہے۔(صحیح مسلم،بَابُ صَلَاۃِ الْمُسَافِرِینَ وَقَصْرِہَا ،رقم:۶۸۷) (مسلم) نواب صدیق حسن خاں بھوپالی بھی وجوب کے قائل ہیں۔(دلیل الطالب ص۳۷۸، ۳۷۹)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جملہ دلائل کو جمع کیا جائے تو نتیجہ یہی اخذ ہوتا ہے، کہ قصر واجب نہیں۔ مطوّلات (مفصل کتب) میں تفصیل دیکھی جاسکتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب