السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تَحِیَّةَُالمَسجِد مکروہ اوقات میں پڑھنے کا بارے میں علمائے حدیث میں اختلاف ہے ؟ افضل صورت تحریر فرما دیں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تَحِیَّةَُ المَسجِدِ چونکہ سببی( یعنی مسجد میں داخل ہونے کے سبب پڑھی جانے والی) نماز ہے۔ لہٰذا مکروہ اوقات میں پڑھی جا سکتی ہے۔ صحیح حدیث کا عموم بھی اسی بات کا متقاضی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب