سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(913) تحیۃ المسجد پڑھنا فرض ہے یا مستحب؟

  • 24922
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 542

سوال

(913) تحیۃ المسجد پڑھنا فرض ہے یا مستحب؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسجد میں داخل ہونے کے بعد بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھنی فرض ہیں یا مستحب؟ کیا جمعہ کے علاوہ بغیر پڑھے بیٹھنا جائز ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عموم حدیث کا تقاضا یہ ہے کہ آدمی جب بھی مسجد میں آئے دو رکعت نماز پڑھ کر بیٹھے، جمعہ کے ساتھ مخصوص نہیں۔ نبیﷺ کا فرمان ہے:

’ اِذَا دَخَلَ اَحَدُکُمُ المَسجِدَ فَلَا یَجلِس حَتّٰی یُصَلِّی رَکعَتَینِ ‘(صحیح مسلم، بَابُ استِحبَابِ تَحِیَّةِ المَسجِدِ بِرَکعَتَینِ، وَکَرَاهَةِ الجُلُوسِ …الخ،رقم:۷۱۴)

یعنی تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو وہ دو رکعتیں نماز پڑھے بغیر نہ بیٹھے۔

ممنوعہ اوقات میں بھی سببی نماز کا جواز ہے۔(فتاویٰ اسلامیہ:۳۳۲/۱)

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:762

محدث فتویٰ

تبصرے