السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز وِتر میں دعاے قنوت کے آخر میں درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
وَ صَلَّی اللّٰهُ عَلَی النَّبِیِّ کے الفاظ ’’سنن نسائی‘‘ کی روایت میں ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’تلخیص‘‘ (۱؍ ۲۴۸) میں فرماتے ہیں: کہ اس کی سند منقطع ہے، جب کہ صحیح ابن خزیمہ‘‘ (۱۱۰۰) میں حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے، کہ وہ ’’قنوتِ وِتر‘‘ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و صلوٰۃ بھیجا کرتے تھے۔ ’’قیام اللیل‘‘ (ص: ۲۳۳) میں ہے، کہ ابوحلیمہ معاذ انصاری کا بھی اس پر عمل تھا۔ لہٰذا یہ کلمات کہنے کا جواز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب