السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا آدمی وتروں میں دعاے قنوت ’’ اَللّٰھُمَّ اھدِنِی فِیمَن ھَدَیتَ…‘‘ کے بعد اور بھی کوئی دعا پڑھ سکتا ہے یا کہ نہیں ؟ ایک عالم نے شبہ ڈال دیا ہے کہ اور دعا نہیں پڑھ سکتا۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
أصلاً مأثور دُعا پر اکتفا کرنا چاہیے، اور اگر کسی وقت بسببِ خاص مسنون دعاؤں کا اضافہ کرلیا جائے، تو بظاہر جواز ہے جس طرح کہ ’’قنوتِ نازلہ‘‘ میں حالات کے اعتبار سے دعاؤں کو اختیار کیا جا سکتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب