السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وِتروں کے اندر قنوت کا بلند آواز سے پڑھنا اور مقتدیوں کا آمین کہنا کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
وِتروں میں ’’قنوت‘‘ بآواز بلند پڑھنا، اور پھر مقتدیوں کا امام کے پیچھے (آمین) کہنا، بطورِ خاص کسی حدیث میں وارد نہیں۔ ہاں البتہ بعض اہلِ علم اس کو ’’قنوت نازلہ‘‘ پر قیاس کرتے ہوئے جواز کے قائل ہیں، کیونکہ قنوت نازلہ میں دونوں چیزیں بالتصریح ثابت ہیں۔(ملاحظہ ہو!صحیح بخاری و صحیح مسلم وغیرہ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب