سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

فرض نماز کے ساتھ سنتیں ادا نہ کرنا

  • 249
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 836

سوال

فرض نماز کے ساتھ سنتیں ادا نہ کرنا

سوال: السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ: نماز کی سنت رکعتیں اگر نہ پڑھی جائیں تو کیا نماز درست ہوگی؟

جواب: جی ہاں ! فرض نماز ہو جائے گی۔ اگر سنن کبھی کبھار چھوٹ جائیں تو کوئی حرج نہیں مگر اس کو روٹین بنانا صحیح نہیں ہے۔
حدیث مبارکہ میں ان سنن کی بہت فضیلت بیان ہوئی ہے۔ صحیح مسلم کی ایک روایت کے مطابق جو شخص دن و رات کی نمازوں میں بارہ رکعات سنن پابندی سے ادا کرے گا تو اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائیں گے۔
( مَنْ صَلَّى اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ بُنِيَ لَهُ بِهِنَّ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ ) رواه مسلم (728)

تبصرے