السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز وِتر کے دوران دوسری رکعت میں عام نمازوں کی طرح تشہد پڑھنا چاہیے یا کہ نہیں نیز اس میں دعاے قنوت پڑھنے کا طریقہ بھی بیان کریں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
وتروں کی دوسری رکعت میں تشہد نہیں، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وتروں میں مغرب کی مشابہت سے منع فرمایا ہے۔ ’’دعاے قنوت‘‘ تیسری رکعت میں رکوع سے پہلے پڑھی جائے، تو أولی ہے اور رفع یدین کرنے کا اختیار ہے۔ بطورِ نص نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے رفع یدین ثابت نہیں۔ البتہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے اقوال میں ثبوت ملتا ہے۔ ملاحظہ ہو:(قیام اللیل)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب