سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(864) وِتروں کی تعداد ایک سے نو تک ہے تو کیا ایک وتر صرف مجبوری کے تحت پڑھ سکتے ہیں؟

  • 24873
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 638

سوال

(864) وِتروں کی تعداد ایک سے نو تک ہے تو کیا ایک وتر صرف مجبوری کے تحت پڑھ سکتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عشاء کے وِتر ’’الاعتصام‘‘ میں ایک سے نو تک بتائے گئے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایک وِتر صرف مجبوری کے تحت پڑھ سکتے ہیں؟ یا کہ ویسے ہی سنت سمجھ کر بھی ایک یا تین پڑھنے سے ثواب میں بھی کمی بیشی ہوتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بات غیر درست ہے۔

عام حالات میں بھی ایک وِتر پڑھنے کا جواز ہے۔ ظاہر ہے زیادہ عمل کرنے سے زیادہ ثواب ملے گا، اور کم کی صورت میں کم۔ بشرطیکہ وہ دائرۂ سنت کے اندر ہو۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:736

محدث فتویٰ

تبصرے