السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہاں سعودیہ میں وِتر دو رکعت سلام پھیرنے کے بعد پھر الگ سے پڑھا جاتا ہے، جب کہ ہم عام طور پر اکٹھے تین رکعت ادا کرتے ہیں۔ ایک ہی سلام میں۔ ان میں کونسا طریقہ مسنون ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
وِتر پڑھنے کے دونوں طریقے درست ہیں، تاہم موصول طریقہ زیادہ بہتر ہے۔ صحیح احادیث کے مطابق وِتر موصول اور مفصول(ملا کر اور الگ) دونوں طرح پڑھنے درست ہیں۔( المحلّٰی ابن حزم،ج:۴۶،۴۸/۲)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب