سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(854) نماز تہجد کیسے اور کتنی رکعتیں پڑھی جائیں؟

  • 24863
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 605

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز تہجد کیسے پڑھی جائے اور اس میں کتنی رکعتیں ہوتی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازِ تہجد، نماز عشاء اور فجر کے درمیانے وقت میں پڑھی جاتی ہے، اگر رات کے آخری تہائی حصے میں پڑھی جائے، تو زیادہ افضل ہے۔ اس کی رکعات کی تعداد وتروں سمیت گیارہ ہے۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اُمّ المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رمضان وغیر رمضان میں یہی تعداد نقل کی ہے۔(صحیح مسلم،بَابُ صَلَاۃِ اللَّیلِ، وَعَدَدِ رَکَعَاتِ النَّبِیِّ ﷺ…الخ،رقم:۷۳۶)، (ابوداؤد،بَابٌ فِی صَلَاۃِ اللَّیلِ،رقم:۱۳۳۶)  البتہ ابن عباس رضی اللہ عنہما  سے ایک روایت میں تیرہ تعدادبھی منقول ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:731

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ