السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ہر دو یا چار تراویح کے بعد تسبیحات پڑھنے کے لیے وقفے کا اہتمام کرنا جائز ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نمازِ تراویح کے دوران تسبیحات پڑھنے کے لیے وقفے کا اہتمام کرنا کسی بھی مرفوع متصل صحیح روایت سے ثابت نہیں۔ البتہ امام ابن قیم رحمہ اللہ نے ’’بدائع الفوائد‘‘ (۱۱۰/۴) میں امام احمد رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ وہ وقفوں میں درج ذیل کلمات پڑھا کرتے تھے:
’ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحدَهٗ لَا شَرِیكَ لَهٗ، وَ أَستَغفِرُ اللّٰهَ الَّذِی لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب